رپورٹ کو پرائیویٹ کیسے کریں

رپورٹ کا لنک آپ جسے بھی بھیجیں، وہ اسے کھول سکتا ہے۔ لیکن چیٹ پرائیویٹ ہو تو اس کی رپورٹس، تصویریں اور نمبرز صرف آپ اور آپ کی اجازت والے لوگ کھول سکتے ہیں۔ باقی کسی کے پاس لنک ہو بھی تو وہ نہیں کھول سکتا۔

  1. 1

    اپلوڈ کرتے وقت ہی پرائیویٹ چنیں

    سیٹ اپ کے آخری اسٹیپ میں اپنی ای میل کے نیچے “پرائیویٹ رکھیں: صرف میری اجازت سے کھلے” پر ٹک کریں۔ چیٹ سیو ہوتے ہی پرائیویٹ ہو جاتی ہے۔

  2. 2

    یا پہلے سے بنی رپورٹ پرائیویٹ کریں

    اپنی رپورٹ کھولیں اور سب سے اوپر “پرائیویٹ کریں” پر ٹیپ کریں (یہ بٹن صرف آپ کو نظر آتا ہے)، یا چیٹ کے پیج پر “یہ چیٹ کون کھول سکتا ہے” میں جائیں۔ “پرائیویٹ” آن کر دیں۔ اس سے چیٹ کی ساری رپورٹس، تصویریں اور نمبرز پرائیویٹ ہو جاتے ہیں۔

  3. 3

    ای میل سے لوگوں کو بلائیں

    ان کے ای میل ایڈریس لکھیں اور “انوائٹ بھیجیں” پر ٹیپ کریں۔ ہر بندے کو الگ لنک ملتا ہے۔ اس لنک سے چیٹ صرف اسی فون یا براؤزر پر کھلتی ہے جس پر اسے پہلی بار استعمال کیا جائے۔ یعنی ای میل فارورڈ کرنے سے کسی اور کو چیٹ کھولنے کی اجازت نہیں ملتی۔ جب چاہیں دوبارہ انوائٹ بھیج دیں یا کسی کی اجازت ہٹا دیں۔

  4. 4

    یا پاس کوڈ رکھ دیں

    کم از کم 4 کیریکٹرز کا پاس کوڈ بنائیں اور جنہیں دینا چاہیں، خود بھیج دیں۔ جس کے پاس لنک اور پاس کوڈ دونوں ہوں، وہ چیٹ کھول سکتا ہے۔ پاس کوڈ جب چاہیں بدل دیں یا ہٹا دیں۔ “انہیں نکالیں” پر ٹیپ کرنے سے ان سب کی اجازت ختم ہو جاتی ہے جنہوں نے اس پاس کوڈ سے چیٹ کھولی تھی۔

  5. 5

    چیٹ کھولنے کی ریکویسٹس کا جواب دیں

    کوئی اور لنک کھولے تو اسے “یہ رپورٹ پرائیویٹ ہے” نظر آتا ہے۔ وہ چیٹ کھولنے کی اجازت مانگ سکتا ہے۔ اگر آپ نے اپلوڈ کرتے وقت اپنی ای میل دی تھی تو آپ کو ای میل آئے گی۔ ریکویسٹ چیٹ کے پیج پر بھی نظر آئے گی۔ انوائٹ بھیجنے کے لیے “اجازت دیں” پر ٹیپ کریں، یا ریکویسٹ ہٹا دیں۔

  6. 6

    جب چاہیں آف کر دیں

    “پرائیویٹ” آف کر دیں تو جس کے پاس لنک ہو، وہ چیٹ دوبارہ کھول سکتا ہے۔ آپ نے جن لوگوں کو اجازت دی تھی، ان کی اجازت محفوظ رہتی ہے۔ دوبارہ آن کرنے پر بھی وہ چیٹ کھول سکیں گے۔

چیٹ اپلوڈ کریں اور آخری اسٹیپ میں “پرائیویٹ رکھیں” پر ٹک کریں، یا اپنی کوئی رپورٹ کھولیں اور ابھی پرائیویٹ کر دیں۔

چیٹ اپلوڈ کریں